Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکا سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کو جدید ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے پر کام ایسے وقت میں جاری ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کرنے والے ہیں۔

لاک ہیڈ مارٹن، آر ٹی ایکس کارپوریشن، بوئنگ، نارتھروپ گرومین اور جنرل ایٹمکس جیسے دفاعی کونٹریکٹرز جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث ہیں۔ توقع ہے کہ کمپنیوں کے ایگزیکٹوز دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد میں شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کونٹریکٹرز سعودی عرب کو C-130 ٹرانسپورٹ طیارے، میزائل اور ریڈار سسٹم سمیت متعدد جدید ہتھیاروں کی فراہمی کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وائس آف امریکا کی بحالی کا حکم دے دیا

تاہم اس بات کا امکان نہیں ہے کہ سعودی عرب لاک ہیڈ مارٹن کے F-35 لڑاکا طیارے تک رسائی حاصل کر لے گا کیونکہ یہ نیٹو اتحادی، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا جیسے چند ممالکے ہی امریکا سے خرید سکتے ہیں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس اور سعودی حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا البتہ امریکی دفاعی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ سکیورٹی تعاون امریکا اور سعودی تعلقات کا ایک اہم جزو ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts