Close Button
Karachi
Current weather
-º
Humidity-
Wind direction-

وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کو تقریباً 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپےدینے فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق جن آئی پی پیز کو ادائیگی کی جائے گی ان میں سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب 50 کروڑ روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے جبکہ روش پاور کو ساڑھے 15 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ اے ای ایس لال پیر کو 12ارب 80 کروڑ روپے اور اٹلس پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائیں گے، صبا پاور کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بند کیے جانیوالے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے چند روز قبل 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر دستخط بھی کردیے ہیں

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا