Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی، سڑک سے ملنے والا پیسوں سے بھرا بیگ ٹریفک پولیس نے مالک کے حوالے کردیا

کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والا رقم سے بھرا بیگ مالک کےحوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو خیابان اتحاد سے پیٹرولنگ کے دوران ہینڈ کیری بیگ ملا، بیگ کو چیک کرنے پر اس میں 5 لاکھ 15 ہزار کی رقم اور 2 پاسپورٹ موجود تھے۔

 

پولیس اہلکاروں نے رابطہ کر کے محمد یوسف نامی شہری کو بلوایا اور پرس اس کے حوالے کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری نے بتایا کہ وہ ٹریول ایجنٹ کے پاس عمرے کی ادائیگی کے لیے رقم جمع کروانے آیا تھا، اس دوران اس کا بیگ سڑک پر گر گیا تھا۔ شہری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور کانسٹیبل میر زمان کو ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے پر اسناد اور نقد رقم انعام میں دی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا