Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ریلویز کا کراچی میں کارگو ٹرین کےلئےخصوصی ریل کوریڈوربنانے کااعلان

پاکستان ریلویز نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کارگو ٹرین کے لیے خصوصی ریل کوریڈور بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور اندرون ملک کارگو کی تیز ترسیل کے لیے خصوصی ریلوے ٹریک بنایا جائے گا۔

پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق خصوصی ریلوے ٹریک کراچی پورٹ سے پپری تک 50 کلو میٹر طویل ہوگا، خصوصی کارگو ریلوے ٹریک کوریڈر موجودہ ٹریک کے ساتھ ہی بچھایا جائے گا۔

منصوبے کے حوالے سے ڈی پی ورلڈ کے دفتر میں این ایل سی کے بریگیڈیئر، ڈی پی ورلڈ کے ڈائریکٹر، اور ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈی ایس ناصر خلیلی کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی۔

یہ خصوصی منصوبہ شہر میں ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فریٹ کوریڈور کا پر مشتمل ہے، خصوصی سرمایہ کاری کا منصوبہ ڈی پی ورلڈ، این ایل سی اور پاکستان ریلوے کا ایک جوائنٹ وینچر ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ ریل کوریڈور کارگو ٹرانسپورٹیشن کے عمل میں معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرے گا، اور کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts