Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سال 2024 میں غیر طبعی اموات اور زخمیوں کی تعداد کے اعداوشمار جاری

کراچی میں سال 2024 کے دوران کتنی غیر طبعی اموات ہوئیں اور کتنے شہری مختلف واقعات میں زخمی ہوئے؟ چھیپا فاؤنڈیشن نے اس سلسلے میں رپورٹ جاری کر دی ہے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 112 شہری جان سے گئے، جب کہ شہریوں کے تشدد سے 21 ڈاکو ہلاک اور 65 زخمی ہوئے۔ سال 2024 میں بم دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 19 افراد زخمی ہوئے، رواں برس 100 افراد نے اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لی، خودکشی کرنے والوں میں 64 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔

رواں سال ٹریفک حادثات کی شرح بھی زیادہ رہی، مختلف ٹریفک حادثات میں 775 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 602 مرد، 88 خواتین، 62 بچے اور 21 بچیاں شامل تھیں، ٹریفک حادثات میں 8 ہزار 111 افراد زخمی بھی ہوئے، 6 ہزار695 مرد،1 ہزار 58 خواتین، 280 بچے، اور 78 بچیاں زخمیوں میں شامل ہیں۔ ہوائی فائرنگ، اندھی گولی، جھگڑوں اور ٹارگٹ کلنگ میں 244 افراد جاں بحق ہوئے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 ہزار 616 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 1 ہزار 406 مرد، 109 خواتین اور29 بچیاں شامل ہیں۔

سال 2024 میں 33 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، جاں بحق افراد میں 22 مرد، 7 خواتین، 2 بچے، 2 بچیاں شامل تھیں، رواں سال مختلف علاقوں سے 9 بوری بند لاشیں بھی ملیں، جن میں 7 مرد، ایک خاتون، ایک بچی شامل تھی۔ شہر میں چھریوں کے وار سے 55 افراد قتل ہوئے، جن میں 44 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں، گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 43 شہری زخمی ہوئے، چھت سے گر کر 70 افراد زخمی اور 9 افراد جاں بحق ہوئے، ٹرین کی زد میں آ کر 45 اور ڈوب کر 74 افراد جان سے گئے، شہر میں جھلس کر 12 افراد جاں بحق، اور 119 شہری زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ لگنے کے واقعات میں 131 اموات ہوئیں، گٹر میں گر کر 8 افراد کی موت ہوئی، جن میں 5 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، 9 مرد، 5 بچیوں سمیت 14 افراد نالوں میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ مختلف مقامات سے 29 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں بھی ملیں، منشیات کے زیادہ استعمال سے 351 مرد، 12 خواتین ہلاک ہوئیں، ہلاک افراد کی لاشیں شہر کے مختلف علاقوں سے ملیں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے طبعی وفات پانے والے 280 افراد کو لایا گیا، جب کہ ملنے والی زیادہ تر لاوارث لاشوں کو چھیپا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا