Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پولیس کی کارروائی، اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے پاک کالونی اور مدینہ کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی سے گرفتار ملزم عبدالرؤف شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے۔ ملزم نے گزشتہ ماہ شادی کی تقریب کے دوران جھگڑے کے دوران فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مدینہ کالونی سے گرفتار کیے گئے دوسرے ملزم عبداللّٰہ عرف پرویز 11 سال سے مفرور تھا۔ ملزم نے 2013ء میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کیا تھا اور واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس دونوں ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts