Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میٹروپولٹن کارپوریشن کا شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر مزید 40 کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ

بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں 20 ترقیاتی اسکیموں سے متعلق محکمہ انجینئرنگ نے ٹینڈر اوپن کر دیے ہیں۔ضلع غربی میں 8، کیماڑی میں 6، اور ضلع وسطی میں بھی 6 ترقیاتی اسکیموں سے متعلق ٹینڈر اوپن کیے گئے ہیں، جس کے تحت مومن آباد یو سی 2، 3 اور 6 میں سڑک مرمت کی جائے گی، اور سیوریج نظام درست کیا جائے گا۔

میٹروول کی یو سی 8 کی سڑک پر پیور بلاک لگائے جائیں گے، اورنگی ٹاؤن کی یو سی 1، 3 ،7 اور 8 میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے، ماڑی پور میں سڑکوں کی مرمت اور سیوریج سسٹم درست کیا جائے گا۔

بھٹہ ولیج یو سی 9 میں سیوریج کے نظام کو درست کیا جائے، جب کہ نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد کی یوسیز میں بھی ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts